: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،5مئی(ایجنسی) حکومت نے آج کہاکہ ریاستی حکومتوں سے تجاویز آنے پر وہ سمندر کے کھارے پانی کے ساحلی علاقوں کے خشک سالی سے متاثر علاقوں تک پہنچانے کیلئے پلانٹ لگانے کو تیار ہے۔ پینے کے پانی کے وزیر مملکت رام کرپال یادو نے لوک سبھا میں اس
سلسلے میں پوچھے گئے ایک ضمنی سوال کے جواب میں یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ لاتور کی طرح خشک سالی سے متاثر دوسرے علاقوں میں پینے کا پانی پہنچانے کے لئے ہر طرح کے پلانٹ لگائے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جو بھی تجاویز ریاستی حکومتوں کی جانب سے موصول ہوں گی، ان پر مثبت طور پر غور کیا جاسکتا ہے۔